حفیظ اور اظہر کو پیارسے سمجھادیا ہے کہ انہیں عامرکوساتھ لے کرچلنا ہوگا شہریارخان
اظہراور حفیظ نے عامر کے معاملے میں ہماری بات غیر مشروط طور پر مان لی ہے، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ انہوں نے محمد حفیظ اور اظہر علی کو پیار سے سمجھادیا ہے کہ اگر عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہیں ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔
پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں محمد حفیظ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے شہریار خان نے کہا کہ یہ پی سی بی کی کوتاہی ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظات کو ان تک پہنچانے والی کمیٹی نے وقت پر سارے معاملات سے انہیں آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کا بڑی وضاحت سے موقف سنا ہے، ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں کو بڑے پیار سے سمجھایا کہ وہ ان کی کچھ باتیں مانتے ہیں اور کچھ نہیں مانتے۔ عامر کو ابھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، اگر اسے شامل کیا گیا تو کپتان اور سینیئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اسے ساتھ لے کر چلیں۔
شہر یار خان نے کہا کہ پی سی بی عامر پر نظر رکھے گی کہ وہ سیدھے راستے پر چلتے رہیں، اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں کے تحفظات کو دور کرلیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے اس پر غیر مشروط رضامندی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اب ٹیم کامیابی کا سفر طے کرے گی۔