ویب سائٹ کی بندش کیخلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کا مظاہرہ

مظاہرین کا نمائش چورنگی پر ہنگامہ ، کوچ نذرآتش، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد افراد گرفتار

ویب سائٹ کی بندش کیخلاف شیعہ تنظیموں کے کارکن احتجاج کررہے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری موجود ہے (فوٹو ایکسپریس)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ویب سائٹ بند کیے جانے کیخلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے گرو مندر، سولجر بازار اور نمائش چورنگی پر احتجاج کیا گیا، سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے، مشتعل افراد نے ایک مسافر کوچ کو نذر آتش کردیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا،


احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باعث ایم اے جناح روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے شیعہ کلنگ کے نام سے ایک ویب سائٹ کو بند کیے جانے کیخلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نمائش چورنگی پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بلوچ کالونی میں واقع پی ٹی اے کے دفتر جانا چاہتے تھے

تاہم اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا، مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور سڑک کو ٹریفک کیلیے بند کردیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے شیلنگ کی
Load Next Story