رینجرزاختیارات پرسندھ حکومت کے تحفظات دورکرنےکیلئے وزیراعظم کل کراچی آرہے ہیں
وزیراعظم نواز شریف ڈی جی رینجرزاورکورکمانڈرکراچی سے بھی ملاقات کریں گے
سندھ میں رینجرز کے اختیارات پرصوبائی حکومت کے تحفظات دورکرنے کے لئے وزیراعظم نوازشریف پیرکو کراچی آرہے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف پیرکے روزکراچی آئیں گے اوران کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی ہوں گے، اس موقع پروہ امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نیشنل ایکشن پلان اورشہرمیں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم نوازشریف اپنے دورے کے دوران وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،ڈی جی رینجرزاورکورکمانڈرسے بھی ملاقات کریں گے جس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اوررینجرزکے اختیارات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔