سندھ میں گورنرراج لگا تولگانےوالوں کاحساب کتاب شروع ہوجائے گاخورشید شاہ
مذاکرات کے ذریعے سندھ کے مسائل پرقابو پایاجاسکتا ہے،رہنما پیپلزپارٹی
ALEPPO/AMMAN:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ اگرسندھ میں گورنرراج لگا تو لگانے والوں کاحساب کتاب جلد شروع ہوجائے گا۔
سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑے صدمے دیکھے اورملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، بے نظیراورذوالفقارعلی بھٹو نے گھرمیں شہادت نہیں پائی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹےصوبوں کےساتھ جورویہ اختیارکیاجارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، سندھ میں گورنرراج لگا تواس کاخمیازہ وفاق کوبھگتنا پڑے گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کوئی بھی چیزکنٹرول نہیں کی جاسکتی، ہمیں ماضی سے سیکھ کراب بہتر فیصلے کرنےچایئیں، جمہوریت میں مذاکرات واحد راستہ ہے،دنیا میں جہاں بھی طاقت کا استعمال ہوا وہاں پر نقصان ہی ہوا ہے، مذاکرات کے ذریعے سندھ کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔