پی آئی اے خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی خرابی کے باعث بھی فلائٹس منسوخ یا ری شیڈول کی جا رہی ہیں، ترجمان پی آئی اے

تکنیکی خرابی کے باعث بھی فلائٹس منسوخ یا ری شیڈول کی جا رہی ہیں، ترجمان پی آئی اے فوٹو /ایکسپریس

MOROCCO:
ترجمان پی آئی اے نے کہاہے کہ شمالی علاقوں گلگت، چترال اور پشاور جانیوالی پروازیں PK-660,PK-661,PK-607,PK608 خراب موسمی صورتحال کے باعث منسوخ کی گئی ہیں،

تکنیکی وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز PK-743 ری شیڈول کی گئی جوگذشتہ روز7 بجے روانہ ہوئی، اسی طیارے کو بعد میںکراچی سے ڈھاکا کیلیے پرواز PK-266 کیلیے استعمال ہونا تھا جو صبح 10:50 متبادل طیارے کے ذریعے روانہ ہوئی،


اسی طرح لاہور سے جدہ جانے والی پرواز PK-759 منگل کی رات 8:30 روانہ ہوگی، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز PK-300 تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیرکا شکارہوئی جبکہ اسلام آباد سے کراچی کیلیے روانہ ہونیوالی پرواز گرائونڈ پاورکے فیل ہوجانے کی وجہ سے تاخیرکاشکارہوگئی، کراچی ایئر پورٹ کا رن وے 1 سے 3 بجے تک بند رہنے کی وجہ سے یہ پرواز 2:20 پرروانہ ہوئی،

اس پروازکے مسافروںکو لائونج منتقل کردیاگیا جہاں پر کسٹمر سروسز کے عملے نے ان کی خاطر تواضح کی، اسی طرح منگل کوکراچی سے اسلا م آبادکی پرواز PK-308 4 بجے کے بجائے6 بجے روانہ ہوئی جبکہ اسلا م آباد سے کراچی جانے والی پروازPK-309 رات 9 بجے روانہ ہوئی، کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز PK-304 3 بجے کے بجائے 5 بجے روانہ ہو ئی، جن مسافروں نے بکنگ کے وقت اپنے ٹیلی فون نمبرز فراہم کیے تھے ۔
Load Next Story