ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسرشاہ کا موقف سامنے آگیا

اپنی اہلیہ کی بلڈپریشرکی دوائی کھائی تھی جس کی وجہ سے ری ایکشن ہوگیا،کرکٹر

اپنی اہلیہ کی بلڈپریشرکی دوائی کھائی تھی جس کی وجہ سے ری ایکشن ہوگیا،کرکٹر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

HADLEIGH FARM:
پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پہلی مرتبہ موقف سامنے آگیا جب کہ اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل آج سرجوڑ کر بیٹھے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یاسرشاہ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی بلڈپریشر کی دوائی کھائی تھی جس کی وجہ سے وہ ری ایکشن کرگئی جب کہ پی سی بی کا میڈیکل پینل آج اس حوالے سے سر جوڑ کر بیٹھے گا اور میڈیکل پینل یاسرشاہ کے بلڈ سیمپل ٹیسٹ کرانے یا آئی سی سی کو صرف موقف دینے کا فیصلہ بھی آج کرے گا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روزانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے 2015 میں قومی ٹیم کے کامیاب ترین بولریاسرشاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرمعطل کرتے ہوئے ان پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔


Load Next Story