وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعلی سندھ کو اسلام آباد بلالیا
سندھ حکومت کی بات سنی جائے اور ہمارے تحفظات دور کئے جائیں، قائم علی شاہ
وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو کراچی میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر تحفظات دور کرنے کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کا ایئرپورٹ پراستقبال تو کیا لیکن ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے دل کے اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔ ایئرپورٹ پر تین منٹ کی ملاقات کے دوران وزیراعلی قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی بات سنی جائے اور ہمارے تحفظات دور کئے جائیں جس پر وزیراعظم نے انہیں اسلام آباد بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق پروٹوکول کے مطابق وزیراعلی سندھ وزیراعظم کے ہمراہ ہوتے ہیں لیکن وزیراعظم نوازشریف کے ایئرپورٹ پہنچنے پر قائم علی شاہ نے صرف 3 منٹ کی ملاقات کی، وفاق سے رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ کو شدید اختلافات ہیں اس کے باوجود قائم علی شاہ کی وزیراعظم سے مختصر ملاقات ہونا اوروزیراعظم کے شیڈول میں آج الگ سے بھی کوئی ملاقات نہ ہونے کے باعث وفاق اورسندھ کے درمیان اختلافات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔