لانڈھی میں قتل کی گئی سعدیہ کا شوہر سے تنازع چل رہا تھاوالد

بھینس کالونی میں قتل کی جانے والی خاتون نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا تھا

بھینس کالونی میں قتل کی جانے والی خاتون نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا تھا

بھینس کالونی میں قتل کی جانے والی خاتون نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا تھا ، شادی کے کچھ ہی عرصے بعد تعلقات ناچاقی کا شکار ہوگئے تھے جبکہ گھریلو جھگڑے بھی معمول بن گئے تھے ،


یہ بات مقتولہ کے والد محمد اسلم نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ، تفصیلات کے مطابق پیر 16 جولائی کی شب بھینس کالونی کے علاقے سکھن میں ملزم نے بس میں گھس کر خاتون سعدیہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ، مقتولہ کے والد محمد اسلم نے ایکسپریس کو بتایا کہ سعدیہ نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا تھا ،

انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کی 13 برس قبل انھوں نے بیٹی کی شادی اللہ دتہ ولد محمد رمضان سے کی تھی لیکن شادی کے کچھ ہی عرصے بعد گھریلو جھگڑے ہونے لگے ، شادی سے قبل اس نے اپنے آپ کو مالدار ظاہر کیا ہوا تھا جبکہ شادی کے بعد پتہ چلا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے باہر بطور ایجنٹ کام کرتا تھا ،وقوعہ کے وقت سعدیہ اپنی بہن کے پاس جارہی تھی کہ اسلم نے بس میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔
Load Next Story