ناقص فارم اور پرتھ ٹیم کی ناکامیاں مارکوس نارتھ نے قیادت چھوڑ دی

33 سالہ نارتھ کو 6 برس قبل ویسٹرن آسٹریلیا کی قیادت سونپی گئی تھی

33 سالہ نارتھ کو 6 برس قبل ویسٹرن آسٹریلیا کی قیادت سونپی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ناقص فارم کی وجہ سے مارکوس نارتھ نے ویسٹ آسٹریلیا اور بگ باش ٹیم پرتھ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔


اب ان کی جگہ ٹیسٹ بیٹسمین مائیک ہسی وکٹوریہ کے خلاف منگل سے سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہونے والے فرسٹ کلاس میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

33 سالہ نارتھ کو 6 برس قبل ویسٹرن آسٹریلیا کی قیادت سونپی گئی تھی، ان کی قیادت میں ٹیم کسی بھی فارمیٹ میں ایک بھی ٹائٹل نہیں جیت پائی، رواں سیزن کے ابتدائی دو شیفلڈ شیلڈ میچز میں ان کا اسکور 12، 11، صفر اور صفر رہا ہے، نارتھ کا کہنا ہے کہ قیادت کے بوجھ سے آزاد ہونے کے بعد اب میں صرف ایک بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے اپنی کھوئی ہوئی فارم دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔
Load Next Story