ایشیا کی بیشتر حصص مارکیٹس میں مندی کا رجحان
کمزور کارپوریٹ رپورٹس سے بہتر امریکی معاشی ڈیٹا کے اثرات زائل، فروخت پردبائو
ایشیاکی بیشتر حصص مارکیٹس میں پیر کو اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا، کمزور کارپوریٹ رپورٹس نے بہتر امریکی معاشی ڈیٹا کے اثرات کو زائل کر دیا۔
جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ٹوکیو حصص مارکیٹ معمولی مندی سے منفی زون میں آ گئی، سڈنی میں 0.1 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم سیئول کی حصص مارکیٹ کم وبیش جمود کا شکار رہی، ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں بنچ مارک انڈیکس 0.16 فیصد نیچے آگیا، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج 0.35 فیصد کمی سے 2058.94 پوائنٹس پر بند ہوئی، سنگاپور کی حصص مارکیٹ 0.91 فیصد گھٹ کر 3029.61 پوائنٹس پرآگئی جبکہ تائی پے میں انڈیکس 0.59 فیصد کمی سے 7091.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔
منیلا کی مارکیٹ 0.14فیصد نیچے آنے کے بعد5397.42 پوائنٹس تک گرگئی، ویلنگٹن میں 0.82 فیصد اور جکارتہ میں0.18 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی، بنکاک کی مارکیٹ 0.17فیصد کمی سے 1279.57 پوائنٹس پر آگئی، کوالالمپور کی مارکیٹ جمعہ کی سطح پر رہی اور ممبئی کی مارکیٹ آگرچہ مثبت زون میں رہی تاہم تیزی صرف0.06 پوائنٹس تک محدود رہی۔ دوسری طرف یورپ میں بھی حصص کا کاروبار مندی کا شکار رہا، لندن، فرینکفرٹ، پیرس اور میڈرڈ کی حصص مارکیٹ میں دوپہرتک مندی کا رجحان دیکھاگیا۔