ڈکیتی میں مزاحمت پر مویشیوں کے بیوپاری کو قتل کر دیا گیا

ملزمان 7لاکھ چھین کر فرار، مقتول بکرے فروخت کر کے بھائی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا

تعاقب میں آئے2موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ رکوا لیا، ورثا کا ایس ایس پی آفس پر دھرنا ۔ فوٹو: فائل

بکرے فروخت کر کے گھر جانے والے بیوپاری کو عیدکی علی الصباح لوٹ مار کی واردات کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔


لواحقین نے لاش ایس ایس پی آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ مقتول کے بھائی اور واقعہ کے عینی شاہد سیتل نے بتایا کہ وہ اور دھیان چند باگڑی بکرے فروخت کرنے کے بعد رکشے میں گنجو ٹکر کے علاقے رام نگر میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے ،یونٹ نمبر 7 میں تعاقب میں آنے والے2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ رکوالیا اور رقم طلب کی، نہ دینے پر ملزمان نے3 گولیاں مار کر دھیان چند کو قتل کر دیا اور 7 لاکھ روپے چھینکر فرار ہوگئے۔ مقتول 4 بچوں کا باپ تھا ۔

ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف مقتول کے ورثاء نے پیر کے روز بھی ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Load Next Story