رینجرز اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

قائم علی شاہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں سندھ حکومت کی جانب سے 4 مطالبات رکھیں گے، ذرائع

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ 3 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معالے سے متعلق وزیراعلٰیٰ سندھ سید قائم علی شاہ 3 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعظم نوازشریف سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے سے متعلق بات کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی وزرا کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ ، وزیرداخلہ سہیل انور سیال، سینٹیرفاروق ایچ نائیک، مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو سمیت اہم سیکریٹریز شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز اختیارات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اختیارات پر وفاق سے بات کی جائے اور چند مطالبات سامنے رکھے جائیں۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ 3 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے جس میں سہیل انور سیال اور مراد علی شاہ شریک ہوں گے جب کہ سندھ حکومت وفاق کے سامنے 4 مطالبات رکھے گی جس میں کراچی آپریشن کی مد میں 9 ارب روپے مانگے جائیں گے تاکہ کراچی آپریشن جاری رکھا جاسکے، وفاق سے رینجرز اختیارات کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ رینجرز کو اسمبلی قرارداد کے تحت مشروط اختیارات دیئے جائیں گے۔

Load Next Story