پاک بھارت مقابلے شروع ہونا انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے بھی اچھی خبر ہےعمران خان

روایتی حریفوں کے درمیان میچز خصوصی حیثیت رکھتے ہیں، عمران خان

روایتی حریفوں کے درمیان میچز خصوصی حیثیت رکھتے ہیں، عمران خان، فوٹو/ایکسپریس

لاہور:
سابق کپتان عمران خان نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے بھارتی فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، ایسی ہر بات جودونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بناسکے ہم اسے سراہتے ہیں، دوبارہ کرکٹ شروع ہونا انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے بھی ایک اچھی خبر ہے کیونکہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔


پاک بھارت میچز میں تنائو کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچز خصوصی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ ان میں ٹینشن عروج پر ہوتی ہے، جو بھی اس دبائو کو جھیل جائے وہ کامیاب رہتا ہے۔ انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ موہالی کا میچ اس تنائو کی ایک بڑی مثال ہے، اس وقت جوش وخروش عروج پرتھا، بھارت نے کافی غلطیاں کیں مگر پھر بھی جیت گیا کیونکہ پاکستان نے اس سے بھی زیادہ غلطیاں کی جس کی وجہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
Load Next Story