خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اوگرا کی پیٹرول مہنگا کرنے کی تجویز
اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پرموجود ہے لیکن اس کے باوجود اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزرات پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے17 پیسےفی لیٹر اضافے جب کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا کی سمری کے مطابق مٹی کاتیل 8 روپے7 پیسے، ڈیزل 5 روپے 93 پیسے جب کہ ایچ اوبی سی 4 روپے 35 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وزرت خزانہ وزیرا عظم سےمشاورت کے بعد دے گی۔