مالی سال201112جاری کھاتے کا خسارہ524 ارب ڈالر تک جا پہنچا

2010-11 میں کرنٹ اکائونٹ 21.4 کروڑ ڈالر فاضل تھا، گزشتہ مالی سال درآمدبڑھنے

2010-11 میں کرنٹ اکائونٹ 21.4 کروڑ ڈالر فاضل تھا، گزشتہ مالی سال درآمدبڑھنے۔ فائل فوٹو

مالی سال 2011-12 کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے کی مالیت 4.52ارب ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2010-11کے اختتام پر کرنٹ اکائونٹ 21کروڑ40لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا


تاہم گزشتہ مالی سال درآمدات میں اضافے، برآمدات میں کمی، غیرملکی سرمایہ کاری میں 66فیصد تک کمی اور مختلف ذرائع سے متوقع وصولیاں نہ ہونے اور قرضوں و سود کی ادائیگیوں کے سبب کرنٹ اکائونٹ کو شدید دبائو کا سامنا کرنا پڑا۔ مالی سال 2011-12کے دوران برآمدات میں 2.8فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 11.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی ) کے دوران کرنٹ اکائونٹ کو 3.93ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا،

اس طرح ایک ماہ کے دوران 60کروڑ ڈالر بڑھ گیا، گزشتہ مالی سال کے دوران تجارت کو 15.38ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، مجموعی درآمدات پہلی مرتبہ 40ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئیں جبکہ درآمدات 24.65ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2010-11کے دوران درآمدات 35.87 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 25.35ارب ڈالر رہی تھیں، ترسیلات زر 11.20 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13.18ارب ڈالر رہیں۔
Load Next Story