کیمپ میں سخت ٹریننگ نے پلیئرز کے پیسنے چھڑا دیئے
2سیشنز میں کڑی مشقیں کرائی گئیں، بڑی انجری سے بچانے کیلیے آج صرف ایک سیشن ہوگا
دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے جاری تربیتی کیمپ میں سخت ٹریننگ نے کھلاڑیوں کے پسینے چھڑا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی تربیتی کیمپ لاہور میں زور وشور سے جاری اورکھلاڑیوں کو 2 الگ سیشنز میں بھر پور ٹریننگ کرائی جا رہی ہے، گزشتہ روز پہلے مرحلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جسمانی جبکہ دوسرے فیز میں قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھر پور مشقیں کرائی گئیں۔
اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید بھی دیگر ارکان کے ساتھ گراؤنڈز میں موجود رہے،انھوں نے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ نیٹ میں بیٹسمینوں کو زوردار اسٹروکس کھیلنے کی پریکٹس بھی کرائی گئی۔ پاکستانی ٹیم دورئہ نیوزی لینڈ کا آغاز ٹوئنٹی 20 سیریز سے کرے گی، اس لیے پلیئرز کو بولنگ مشین سے بھی شاٹس کھیلنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ کے اوائل میں نیوزی لینڈ روانہ ہو گی جہاں اسے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20میچز میں حصہ لینا ہے، سیریز کا آغاز 15جنوری کو آکلینڈ میں مختصر طرز کے میچ سے ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی یو اے ای میں انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے چکی، مگر کسی کے کھیل سے مطمئن نہیں ہے اس لیے سلیکٹرز نے زیادہ تر سینئرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، پلیئرز کا انتخاب کرتے ہوئے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ غیر معمولی فٹنس وفیلڈنگ کو بھی ترجیح دی جائے گی۔
دریں اثنا چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ کیمپ لگانے سے فٹنس اور فیلڈنگ مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے، ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت مکمل ہوچکی،1،2 روز میں اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا، انھوں نے کہا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے اب تجربات کا وقت گذر گیا، ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کو امتزاج ہوگی، انھوں نے کہا کہ پہلے مختصر طرز کے میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کریں گے، ون ڈے ٹیم کا اعلان کارکردگی دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس بیمار ہوگئے ہیں، انھیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، اس لیے دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے ان کے نام پر غور نہیں کیا جا رہا۔