پاکستان سے دراندازی جاری ہے بھارت کا پھر الزام

سیکیورٹی فورسز اس سے نمٹنے کیلیے پوری طرح چوکس ہیں،بھارتی وزیر داخلہ کی گفتگو

سیکیورٹی فورسز اس سے نمٹنے کیلیے پوری طرح چوکس ہیں،بھارتی وزیر داخلہ کی گفتگو فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے ایک مرتبہ پھر زور دے کرکہا ہے کہ پاکستان سے بھارتی حدود میں دراندازی کا سلسلہ جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز اس سے نمٹنے کیلیے پوری طرح چوکس ہیں۔


انھوں نے بھارت میں چین کی دخل اندازی سے انکار کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ سرحدوں پر چینی فوج کا آنا جانا جاری رہتا ہے۔ نئی دلی میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سشیل کمار شنڈے نے بتایا کہ اگر چہ پاکستان کی طرف سے بھارتی حدودمیں دراندازی کا سلسلہ جاری ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز اس کا مقابلہ کرنے کیلیے مکمل طور چوکنا ہیںلیکن ہم اس حوالے سے الرٹ ہیں۔
Load Next Story