بھارت نے عدنان سمیع کو شہریت دے دی

گلوکار یکم جنوری 2016 سے بھارت کے شہری ہوں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

عدنان سمیع نے رواں برس مئی میں بھارتی شہریت کے لئے درخواست دی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف گلوکار عدنان سمیع کو بھارت کی شہریت دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گلوکارعدنان سمیع خان کو شہریت دے دی ہے جس کے مطابق گلوکار یکم جنوری 2016 سے بھارت کے شہری ہوں گے۔


واضح رہے کہ عدنان سمیع 2001 سے بھارت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان کے بھارتی ویزے کی معیاد رواں برس مئی میں ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انھوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی شہریت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ عدنان سمیع بھارتی شہریت کے لئے پاکستان مخالف بیانات بھی دے چکے ہیں۔

Load Next Story