حکومت کا آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان
لائٹ ڈیزل 8.29، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 اور مٹی کا تیل 8.07 روپے سستا کردیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت اگلے ماہ برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی اسپیڈ 3 اور لائٹ ڈیزل 8.29 روپے سستا کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پیٹرول کی قیمت اگلے ماہ بھی 76 روپے 26 پیسے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.29 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.07 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس سے قبل اسلام آباد میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں اپنی زمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے، کامیابی اجتماعی کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہے، عوامی فلاح کے کسی پروگرام کی ناکامی کا آپشن قبول نہیں۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی جب کہ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے17 پیسےفی لیٹراضافے جب کہ مٹی کا تیل 8 روپے7 پیسے، ڈیزل 5 روپے 93 پیسے اور ایچ اوبی سی 4 روپے 35 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز دی تھی۔