ایکسپریس فورم 2016تیسری عالمی جنگ کا سال ہے جنرل راحیل توسیع نہیں لینگے ماہرین علوم نجوم

سال کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے، غیرمعمولی واقعات ہوں گے، شاہ زنجانی، شہباز شریف علالت کے باوجود متحرک رہیں گے،یاسین وٹو

لاہور: سال 2016 کی پیش گوئیوں کے حوالے سے ایکسپریس فورم میں ماہر علم نجوم شاہ زنجانی اظہار خیال کر رہے ہیں جبکہ یاسین وٹو، سعدیہ ارشد اور مصور زنجانی ساتھ بیٹھے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

2016 تیسری عالمی جنگ اور عالمی دہشت گردی کا سال ہے اوراس سال پاک بھارت جنگ کا امکان بھی موجودہے جبکہ قدرتی آفات کوبھی نظر اندازنہیںکیا جاسکتا۔ 2016 میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں تیزی، کرپٹ عناصر کیخلاف آپریشن اوراسٹیبلشمنٹ کادائرہ کاربڑھتاہوادکھائی دے رہا ہے۔

پرویزمشرف اورالطاف حسین اس سال بھی سزا سے بچ جائیں گے۔ عمران خان، آصف زرداری، شیخ رشید اور چوہدری شجاعت کوبڑی کامیابی ملتی دکھائی نہیںدے رہی تاہم پرویز الٰہی کی خواہشات پوری ہوںگی۔مارشل لا کا کوئی امکان ہے نہ جنرل راحیل شریف توسیع لیں گے۔ یہ پیش گوئیاں ماہرین علم نجوم نے نئے سال کی آمد کے حوالے سے منعقدہ ایکسپریس فورم میںکیں۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے انجام دیے۔ ماہرعلم نجوم شاہ زنجانی نے کہاکہ 2016 غیر معمولی قسم کا سال ہے، اس کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے اور ماضی میں جتنے بھی سال جمعے سے شروع ہوئے ان میںغیر معمولی واقعات رونماہوئے۔ جنوری، فروری تا ستمبر اور دسمبر کے مہینے انتہائی اہم دکھائی دیتے ہیں۔

2016 میں 2 سورج جبکہ 3 چاند گرہن ہیں اور اس سال زلزلہ اور ناگہانی آفات کاخدشہ ہے۔ 2016 میں غیرآئینی صورت حال ہو گی، جمہوریت اسکینڈلز سے متاثر ہوگی جبکہ اسٹیبلشمنٹ کادائرہ کار بڑھے گا۔


علم الاعداد اور علم نجوم کے ماہریاسین وٹو نے کہاکہ 2016 کاآغازجمعۃ المبارک سے ہورہاہے جبکہ اس کا عدد9 اورستارہ مریخ ہے، اس سال مریخ کے مثبت اثرات ہونگے جو پاکستان کیلیے حوصلہ افزا ہیں اور پاکستان کا مستقبل تاب ناک نظر آرہا ہے۔ 2016 میںعسکری جمہوریت ہی نظر آرہی ہے جبکہ جنرل راحیل شریف 2019 تک افواج پاکستان کے چیف رہیں گے۔

مئی میں حکومت کوشدید مشکلات کاسامنا ہو گا، شہباز شریف علالت کے باوجودمتحرک رہیں گے اور 2018 میںان کا کردارمرکزی قائدکے طور پرہوگا۔ ماہر فلکیات سعدیہ ارشد نے کہا کہ 2016 اوسط سال ہو گا اوراس میں کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیںہوگی، حکومت کے لیے فروری، مارچ، اگست اور ستمبر مشکل مہینے ہوںگے۔ پاکستان کا ستارہ مریخ ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی کرتاہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں شروع سے فوج کا کردار رہا ہے۔ جنرل راحیل شریف اپنی مدت پوری کریں گے اور توسیع نہیں لیںگے۔

عمران سے علیحدگی کے بعداب ریحام خان کواس سال کچھ حاصل نہیںہوگا، عمران خان کی زندگی میںکسی اور شادی کا امکان نہیں۔ ماہرفلکیات مصورشاہ زنجانی نے کہاکہ 2016 عسکری سال رہے گا اور عسکری ادارے نمایاں نظر آتے ہیں، 2016 میںنہ صرف عالمی دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ سال کے آخری مہینوںمیںحالات خراب نظر آتے ہیں۔ کیلنڈر اپنی تاریخ دہراتا ہے، 2016 کاکیلنڈرجمعے سے شروع ہورہاہے، 1965، 1971اور1999 کاکیلنڈربھی جمعے سے شروع ہواتھا لہٰذااسی کے پیش نظر 2016 دفاع وطن کا سال ہے۔
Load Next Story