جناح کے ویژن کے مطابق ملک کوحقیقی فلاحی ریاست بنائیں گے شہبازشریف

ہماری بہادرافواج نے سیاسی قیادت اورعوام کی بھرپورحمایت سے دہشت گردوں کو شکست فاش دی ہے، شہباز شریف

ہماری بہادرافواج نے سیاسی قیادت اورعوام کی بھرپورحمایت سے دہشت گردوں کو شکست فاش دی ہے،شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔


سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سال 2015 پاکستانی قوم کے لیے کامیابیوں کا سال ثابت ہوا، دعا ہے کہ نیا سال بھی ہر ایک کے لئے خوشی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے، آج کا پاکستان گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرامن اور مضبوط ہوا ہے، قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری بہادرافواج نے سیاسی قیادت اورعوام کی بھرپورحمایت سے دہشت گردوں کو شکست فاش دی ہے، درپیش چیلنجز بہت بڑے ہیں لیکن ان پر قابو پانے کے لیے ہمارا عزم اس سے بھی زیادہ بلند ہے۔
Load Next Story