تارکین وطن قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے چیف جسٹس

جو لوگ 25،30 سال سے کراچی میں رہ رہے ہیں ان کو کراچی کی ووٹنگ فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جماعت اسلامی

جو لوگ 25،30 سال سے کراچی میں رہ رہے ہیں ان کو کراچی کی ووٹنگ فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جماعت اسلامی۔ فوٹو فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ تارکین وطن قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے۔

سپریم کورٹ میں عمران خان اور بے نظیر بھٹو(شہید) کی طرف سے دائر بوگس انتخابی فہرستوں کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو پوسٹل بیلٹ فراہم کئے جائیں جس طرح دوسرے ممالک میں ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے حوالے سے طریقہ کار بنانے کے لئے وقت مانگا تھا۔


اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن قریب آچکا ہے اگر کل الیکشن کا اعلان ہو جائے تو پھر کیا ہو گا، الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا لگتا ہے ان کی عید ختم نہیں ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے متفرق درخواست جمع کرادی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جو لوگ 25،30 سال سے کراچی میں رہ رہے ہیں ان کو کراچی کی ووٹنگ فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پر دو پتے درج ہوتے ہیں اور ووٹر کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کسی ایک پتہ پر اپنا ووٹ درج کرائے۔

جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے مینگورہ سوات کا رہائشی چاہے تو اپنے عارضی پتے پر ووٹ درج کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو دے سکتا ہے ، کیس کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story