وفاقی وزیرداخلہ کا نادرا کی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹرسکھرکی فوری معطلی کا حکم

ثمینہ پٹھان اور ان کے شوہرکے 3،3 شناختی کارڈ کیس کی ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کردی گئی۔

ثمینہ پٹھان اور ان کے شوہرکے 3،3 شناختی کارڈ کیس کی ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کردی گئی۔ فوٹو:فائل

نادرا کی خاتون افسر کی جانب سے بیک وقت اپنے اور شوہر کے 3، 3 شناختی کارڈز جاری کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے خاتون افسر کی فوری معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میں نادرا کی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹرثمینہ پٹھان اور ان کے شوہرکے 3،3 شناختی کارڈ کیس کی ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کردی گئی جس کے بعد چوہدری نثارعلی خان نے نادرا کی ڈپٹی ڈائریکٹر سکھرثمینہ پٹھان کوالزام ثابت ہونے پر فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔


وفاقی وزیرداخلہ نے چیئرمین نادرا کو حکم دیا کہ معاملے کی تین روز میں انکوائری مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت سزا کا تعین کریں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر 2012 میں کیس منظرعام پرآیا اور اس کے باوجود ایکشن کیوں نہیں لیا گیا اس لئے تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ایکشن نہ لینے پر کمیٹی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل نادرا حکام کی جانب سے ثمینہ پٹھان کو برطرف کرکے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سکھربرانچ میں ڈپٹی ڈائریکٹرکےعہدے پر تعینات تھیں جب کہ اپنے اور شوہر کے 3،3 شناختی کارڈز بنانے کا کارنامہ انہوں نے 2012 میں سرانجام دیا تھا۔
Load Next Story