سینڈی طوفان کے باعث ویسٹ ورجینیا بھی آفت زدہ قرار ہلاک افراد کی تعداد 38 ہوگئی
طوفان اب بھی 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ بڑھ رہا ہے
امریکا میںتباہی مچانے والے سینڈی طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 38 ہوگئی ہے جبکہ نیویارک کے بعد نیوجرسی اور ویسٹ ورجینیا کو بھی آفت ذدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
امریکی تاریخ کے سب سے خوفناک سمندری طوفان سینڈی نےتباہی مچادی ہے، سینڈی کےامریکا کے مشرقی ساحل سےٹکرانے کےبعد پورا علاقہ موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور شدید سیلاب کی زد میں ہے۔ نیویارک اور نیو جرسی کے بعد ویسٹ ورجینیا کو بھی آفت زدہ ریاست قرار دے دیا گیا ہے۔ 9 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ فوج کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
طوفان سینڈی کےباعث نیویارک شہرمیں سمندری پانی داخل ہونے سے زیر زمین ریلوے نظام زیرآب آگیا ہے۔ شہر کے 95 فیصد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اس کے علاوہ ملک بھر کے 80 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ نیویارک کے مئیرمائیکل بلوم برگ کاکہنا ہے 3 لاکھ75 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ نیویارک کی اسٹاک ایکسچینج دو دنوں سے بند ہے تاہم ریاست کے گورنر نے کل اسٹاک ایکسچینج کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکا میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان مشرقی ساحلی علاقوں میں رہنے والے 5 کروڑ افراد کو متاثر کرسکتا ہے۔ طوفان کے راستے میں آنے والے واشنگٹن سے لے کر ملک کے اقتصادی مرکز نیویارک تک کئی بڑے شہروں کے سرکاری دفاتر اور اسکول پیر کوبندرہے۔ واشنگٹن میں بھی حکومتی دفاتر، میٹرو بس اور میٹرو ریل سروس بندرہی ۔ مشرقی حصوں میں طوفان کی وجہ سےریلوے کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس معطل اور ہزاروں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت میں بتدریج کمی آرہی ہے تاہم اب بھی طوفان 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کینیڈا کی جانب بڑھ رہا ہے۔