نئے بلدیاتی نظام پراے این پی کے تحفظات جلد دورکردیئے جائیں گے شرجیل میمن
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام پر اے این پی کے تحفطات جلد دورکردیئے جائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے کہ شہر کے حالات بہتر ہوں اوراس سلسلے میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوراس کی اتحادی جماعتیں شہراورملک کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو مل کر ناکام بنادیں گی۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی سندھ کے عوام بہت عزت کرتے ہیں اور ان کی شخصیت ہم سب کے لئے قابل احترام ہے لہٰذا ان سے ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔