کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 ارکان کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول اور 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے

ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ منگھوپیر روڈ پر سلطان آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سی آئی ڈی پولیس کےانسداد دہشتگردی سیل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ منگھوپیر روڈ پر سلطان آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔


گرفتار کئے گئے ملزمان میں حمید اللہ ، امیر اللہ ، ایران اللہ اور یاسین شامل ہیں جو مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول اور 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی سیل نے ایک کارروائی میں اسلحے کے 3 اسمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی تھیں۔

Recommended Stories

Load Next Story