مارچ کے وسط تک عبوری حکومت تشکیل دیدی جائے گی قمر زمان کائرہ

آزاد عدلیہ ومیڈیا اور سول سوسائٹی کی موجودگی میں انتخابات میں تاخیر ممکن نہیں، قمر زمان کائرہ

حکومت مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اطلاعات و نشریات فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مارچ کے وسط تک عبوری حکومت تشکیل دے دی جائے گی۔


ریڈیو پاکستان کے مطابق لالہ موسیٰ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متفقہ عبوری حکومت کو مارچ کے وسط تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ ومیڈیا اور سول سوسائٹی کی موجودگی میں انتخابات میں تاخیر ممکن نہیں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتی اور کوئی بھی شخص ساڑھے 4 سال کے حکومتی دور میں سیاسی انتقامی کارروائی کا ایک واقعہ بھی پیش نہیں کرسکتا۔

Recommended Stories

Load Next Story