بھارتی میڈیا کے سوالات کے بعد پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کا معاملہ مشکوک ہوگیا
ایئر بیس کے مرکزی دروازے کے سیکیورٹی بیریئرگزشتہ روز ہی ختم کردیئے گئے تھے،عینی شاہدین
بھارت کے شہر پٹھان کوٹ کے ایئر بیس میں ہونے والے حملے کا معاملہ پراسرار ہوگیا ہے اور خود بھارتی میڈیا نے ہی اس پر سوالات اٹھادیئے ہیں جب کہ مقامی افراد کی جانب سے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔
بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کے ایئر بیس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ اس کا الزام پاکستان پر ڈالا جائے جب کہ بھارتی حکومت نے بھی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے حملہ آوروں کو سرحد پار سے امداد ملنے کا الزام لگایا ہے تاہم بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے متعدد سوالات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے ایئربیس پر حملے کا معاملہ پراسرار ہوگیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق گزشتہ روز ہی ایئر بیس کے مرکزی دروازے کے سیکیورٹی بیریئر ختم کردیئے گئے تھے جب کہ قریبی علاقے میں معمول کے مطابق رات 10 بجے بند ہونے والی دکانوں کو زبردستی 8 بجے ہی بند کرادیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پٹھان کوٹ ائیربیس پر 5 حملہ آوروں نے 3 اطراف سے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ 5 اہلکارزخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آوربھی مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آورفوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور انہوں نے ایئربیس میں داخل ہونے کے لیے پولیس کی گاڑی استعمال کی تھی۔ واقعے کے بعد بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلی امور کرن ریجیجو کا پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ میں حملہ کرنے والے گروپ کو سرحد پار کے بعض عناصر سے تعاون حاصل تھا۔