کیویز کے تابوت میں سنیل نے آخری کیل ٹھونک دی
اسپنرکی5 وکٹیں،ویسٹ انڈیز نے پانچواں ون ڈے 20 رنز اور سیریز4-1 سے جیت لی
سنیل نارائن نے کیویز کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، اسپنر کی پُرفریب بولنگ سے تقویت پاتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے پانچواں ون ڈے 20 رنز اور سیریز4-1 سے جیت لی، 24 سالہ سنیل نے28 رنز کے عوض5کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا،242 کے ہدف کا تعاقب کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم221 پر ہمت ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر221 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یوں اسے 20 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ڈیوائن براوو نے آخری پلیئر ٹرینٹ بولٹ کو پولارڈ کی مدد سے ٹھکانے لگایا، انھوں نے ٹام لیتھم کی وکٹ بھی اپنے نام کی،ٹینو بیسٹ نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی2پلیئرز کو رخصت کیا،کین ولیمسن 69 رنز کی اننگز کھیل کر میزبان بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کرپائے، انھیں سنیل کی گیند پر کرس گیل نے مڈ وکٹ پر شاندارکیچ تھام کر رخصت کیا،
ولیمسن نے ایلیز کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلیے 68 رنز کی شراکت بھی بنائی، اینڈریو ایلیز28رنز بناکر پویلین لوٹے، مارٹن گپٹل اور تجربہ کار برینڈن میک کولم نے33،33 کی اننگز کھیلیں، چوتھے ون ڈے میں سنچری داغنے والے کپتان روز ٹیلر اس مرتبہ انفرادی اسکور کو28سے آگے نہیں بڑھا پائے، قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 241 رنز اسکور کیے تھے،آندرے رسل اور براوو نے نصف سنچریاں بنائیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز25 جولائی سے شروع ہوگی۔