گوجرانوالہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے بچے کے ہاتھوں دوست جاں بحق

شیراز کے والدین کی جانب سے معاف کئے جانے کے بعد 11 سالہ توصیف کو رہا کردیا گیا

توصیف اور شیراز کو شکار کا پروگرام بنان بھاری پڑ گیا فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
لدھیوالہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے 10 سالہ بچے سے گولی چلنے سے 9سالہ دوست جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ میں 11 سالہ توصیف اور اس کے 10 سالہ دوست شیراز نے شکار کا منصوبہ بنایا جسے عملی جامہ پہنانے کے لئے توصیف اپنے والد کا پستول لے آیا ، شکار کے دوران ہی توصیف سے گولی چل گئی جس سے شیراز زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر اسپتال لےجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شیراز کی موت کی تصدیق کردی۔


پولیس نے مقدمہ درج کرکے توصیف کو حراست میں لے لیا تاہم شیراز کے والدین کی جانب سے معاف کئے جانے کے بعد توصیف کو رہا کردیا گیا

 

Load Next Story