ڈوپنگ معاملے میں یاسر شاہ کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے نجم سیٹھی
پی سی بی عامر کےساتھ مکمل تعاون کرے گا لیکن عامر کوبھی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ ٹھیک رکھنا ہو گا، نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ ٹیسٹ معاملے میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں یاسر شاہ ٹیم میں جلد واپس آ جائیں، پی سی بی یاسر شاہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور کوشش ہو گی کہ اگر یاسر شاہ کو سزا بھی ہو تو کم سے کم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے گئے اور ان کی معافی قبول کرنے کے لئے عوامی دباؤ بھی تھا لیکن عامر کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ پی سی بی عامر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا لیکن عامر کو بھی دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک رکھنا ہو گا۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بی سی سی آئی کو وقت پر سیریز کی اجازت نہیں ملی لیکن امید ہے کہ نریندر مودی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلے گی، آئندہ 6 ماہ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر سیریز ہونے کا امکان ہے۔