ماہ رمضان حیدرآباد کیلیے سیکیورٹی کا فول پروف پلان تیار

شاپنگ سینٹرز میں پولیس تعینات کی جائے گی، ایس ایس پی کی زیرصدارت اجلاس

شاپنگ سینٹرز میں پولیس تعینات کی جائے گی، ایس ایس پی کی زیرصدارت اجلاس۔ فئل فوٹو

حیدرآباد میں رمضان المبارک کے دوران قیام امن کے حوالے سے ضلعی پولیس کا اجلاس ہواجس میں شریک تاجر رہنمائوں کو ماہ رمضان کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بریفنگ دی گئی، لیکن اجلاس میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے حوالے سے کسی اقدام کا ذکر نہیں تھا جس کی وجہ سے تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا۔


ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر کے پولیس افسران، ڈی ایس پی ٹریفک، شہر کی تاجر تنظمیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی نے تاجروںکوحفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کیلیے سیکیورٹی کا فول پروف پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاپنگ سینٹر اور بازاروں میں پولیس اہلکار اور رضا کار مل کر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے،

مصروف بازاروں میں تاجر تنظیموں کی مشاورت سے پولیس کی نفری تعینات کی جائیگی۔ انہوں نے بتایاکہ شہر بھر میں پولیس کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story