گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے انڈیکس کی7حدیں بحال
مارکیٹ میں کاروباری تیزی کےباعث مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 83 ارب 99کروڑ 31لاکھ 72ہزار 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
KARACHI:
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طورپر تیزی کا رحجان رہا۔ کے ایس ای100 انڈیکس33000پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر کے بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم70کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 4کاروباری دنوں میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے باعث100 انڈیکس نے 736.92پوائنٹس ریکور کیے جبکہ1روز ہ مندی کے سبب انڈیکس میں8.72پوائنٹس لوز ہو گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے امکانات رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کا اعلان اور پاک چین راہداری سے وابستہ توقعات پر سرمایہ کار پسندیدہ سیکٹرز میں بھرپور سرمایہ کاری کررہے ہیں، اس وجہ سے کئی ہفتے بعد انڈیکس نے700سے زائد پوائنٹس ریکور کیے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 728.2 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس کی 33100, 33000, 32900, 32800, 32700, ، 32600 اور 33200 پوائنٹس کی 7بالائی حدیں بحال ہوگئیں اور 100 انڈیکس 32500.75 پوائنٹس سے بڑھ کر 33228.95 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
اسی طرح 463.32 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19565.16پوائنٹس اور کے ایس ای ال شیئرز انڈیکس 22586.95پوائنٹس سے بڑھ کر 23195.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 14 کروڑ 47 لاکھ 39 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو8ارب روپے ر یکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 9 کروڑ 96 لاکھ 32 ہزار حصص رہا۔ اس روز ٹریڈنگ ویلیو 5 ارب روپے تک محدود دیکھی گئی تھی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 83 ارب 99کروڑ 31لاکھ 72ہزار 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68 کھرب 41 ارب 70 کروڑ 65 لاکھ 57 ہزار 487 روپے سے بڑھ کر 70کھرب 25ارب 69کروڑ 97لاکھ 29ہزار 830 روپے ہوگیا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1653کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے837کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 707 میں کمی اور109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبارکے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، با ئیکوپٹرولیم، سوئی ناردرن گیس، بینک آف پنجاب، پی ٹی سی ایل، جہانگیر صدیق کمپنی، پاک الیکٹرون، فوجی فرٹیلائزر، آ ئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ، غریبوال سیمنٹ، سلک بینک لمیٹڈ فرسٹ داؤد بینک اور ٹی جی سیمنٹ سرفہرست رہے۔