لیگ اسپنر یاسر شاہ پر کم از کم 2 سال پابندی کی تلوار لٹکنے لگی
پی سی بی کو یاسر شاہ کی ڈوپ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ مل گئی جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے آفیشلز نے سر جوڑ لئے
KARACHI:
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ڈوپ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ پی سی بی کو مل گئی جس کے بعد ان پر کم از کم 2 سال کی پابندی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کو یاسر شاہ کی ڈوپ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ مل گئی جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے آفیشلز نے سر جوڑ لئے جب کہ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ یاسر شاہ کے بی سیمپل ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی میں اپیل نہیں کی جائے گی اور مشاورت کے بعد آئی سی سی کے سامنے موقف پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پی سی بی کو موصول ہونے والی یاسر شاہ کی مفصل ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ان پرعالمی کرکٹ کے دروازے 2 سال کے لئے بند ہونے کا خدشہ ہے جب کہ آئی سی سی نے پہلے ہی انہیں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔