کوئٹہ میں سریاب روڈ پر لگے پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق
سریاب روڈ پر اہلکاروں کی ہلاکت ٹارگٹ کلنگ ہے ، ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ امتیاز شاہ
سریاب روڈ پر پولیس ناکہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر لگائے گئے پولیس ناکے پر 4 اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار فوری طور پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، دونوں اہلکاروں کی شناخت عبداللہ اور سیف اللہ کے نام سے ہوئی۔
فئرنگ کے واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ سید امتیاز شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں کی ہلاکت ٹارگٹ کلنگ ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور بہت جلد قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔