میوزک سے عشق ہے مزید کام کرونگی شاہدہ منی
اسی کی بدولت شہرت ملی اور پاکستان کا نام روشن کیا، گلوکارہ
معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میوزک سے عشق ہے اوراسی کی بدولت ملک اوربیرون ملک شہرت ملی اورپاکستان کا نام روشن کیا۔
اسی شعبے میں فنی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے 'صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ' کے لیے نامزد کیا گیاہے ۔ اس لیے میری کوشش ہے کہ فن موسیقی جیسے مشکل ترین شعبے میں مزیدکام کروں اور اس کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج متعارف کرائوں۔ جہاں تک بات اسٹیج ڈرامہ میں کام کرنے کی ہے تواس میں صداقت نہیں۔
میں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرکسی ڈرامے کوسائن نہیں کیا تھا ۔ان خیالات کااظہار شاہدہ منی نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں کا ماحول سب کے سامنے ہے۔ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا۔ بطوراداکارہ فلم انڈسٹری کے لیے جتنا بھی کام کیا وہ معیاری تھا اوراسی لیے میں نے فلموںمیں اداکاری کی، لیکن میرا فوکس موسیقی پرتھا۔ میں نے گائیکی کے شعبہ میں اپنی جو پہچان بنائی ہے میں اُس کو برقرار رکھنا چاہتی ہوں۔