راولپنڈی میں ایف آئی اے کی کارروائی 2 انسانی اسمگلرگرفتار

حق نواز سے 19پاسپورٹ اور 5 جعلی ڈرائیونگ لائسنس جب کہ یاسر قیوم سے 3 پاس پورٹ برآمد ہوئے

ایف آئی اے نے صدراورچوہرچوک میں کارروائیاں کیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرزکوحراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس برآمد کرلئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے راولپنڈی کے چوہڑ چوک میں علی پلازہ کے قریب چھاپہ مارکرحق نوازنامی مبینہ انسانی اسمگلرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 19 پاسپورٹ اور5 جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد کرلئے۔

ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے صدرمیں واقع ایک دکان پرچھاپہ مارکرمظفرآباد کے رہائشی یاسر قیوم کو حراست میں لے کراس کے قبضے سے 3 پاس پورٹ برآمد کرلئے۔
Load Next Story