مارچ 2013 تک ملک سے پولیو کا خاتمہ کر دیا جائے گا صدر زرداری
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال سندھ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ مارچ 2013 تک ملک کوپولیوسے پاک کردیاجائے گا۔
بلاول ہاؤس کراچی میں صدرکی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ، صوبے کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور انسداد پولیوسے متعلق حکام نے شرکت کی۔
صدرمملکت نے اجلاس میں کہا کہ سندھ کے تمام علاقوں اورخاص طورپرکچے کے علاقے میں پولیوکے قطرے پلانے کے انتظامات کویقینی بنایا جائے۔ صدر نے مزید کہا کہ پولیو کا پاکستان سے مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال سندھ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2011 میں پولیو کے 33 کیسز سامنے آئے جبکہ 2010 میں پولیو کے کیسز کی تعداد 27 تھی.