خونریزی نہ رکی توملک گیراحتجاجی تحریک چلائیں گے تاجر
تاجروںکیلیے اسمبلی میںنشستیں مختص کی جائیں، معشوق جتوئی،محمود حامد ودیگر
آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر تاجروں کیلیے نشستیں مختص کی جائیں، سیاسی جماعتیں ٹکٹوں کی تقسیم میں تاجروں کو آگے لائیں تاکہ تاجر دوست پالیسیاں مرتب کرنے میں حکومت کی مدد کرسکیں،
گذشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین سندھ معشوق علی جتوئی، محمود حامد صدر اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن عبدالقیوم قریشی صدر صوبہ سندھ'تنویر باری نائب صدر اسمال ٹریڈر کراچی'قاضی لیاقت صدر الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن کے رہنما اور عبدالغفار موتی والا و دیگر نے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام حکومت کیلیے چیلنج بن چکا ہے، گذشتہ ماہ میں 600 سے زائد افراد ٹارگٹ کرکے قتل کیے گئے،
تجارتی مراکز سنسان ہیں، سرمایہ کاری رک گئی ہے، اگر حکومت نے اس خونریزی کو نہ روکا اور تاجروںکو تحفظ نہ دیا تو آل پاکستان انجمن تاجران کے تحت سندھ سمیت پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا بھی گھیرائو کریں گے،
ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کراچی میں امن قائم نہیں ہوجاتا ، پاکستان کی 3بڑی تجارتی ایسوسی ایشنز آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز، پاکستان انجمن تاجران اور پاکستان ٹریڈرز الائنسز نے آل پاکستان انجمن تاجران کے نام سے الائنس تشکیل دیا ہے۔