پی پی 89 پیر محل میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

حلقے میں ایک لاکھ 66 ہزار ووٹرز کے لئے 147 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں

پی پی 89 کی سیٹ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مخدوم علی رضا کی وفات کے بعد خالی ہو ئی تھی. فوٹو: فائل

TRIPOLI:
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 89 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پی پی 89 پیر محل مں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن 719 گ ب میں بدنظمی کے باعث ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے روکا گیا۔


حلقہ پی پی 89 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار ہے جس کے لئے حلقے میں 147 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جب کہ 37 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی نا خوشگوا واقعہ سے نمٹنے کے لئے 2400 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے پیرقطب علی شاہ اور آزاد امیدوارسونیا علی رضا میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پی پی 89 کی سیٹ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مخدوم علی رضا کی وفات کے بعد خالی ہو ئی تھی۔
Load Next Story