ایان علی کیخلاف غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کارروائی کے بغیرپھرملتوی

26 جنوری کو فریقین نے درخواست پر بحث نہ کی تو قانونی کارروائی کی جائے گی، عدالت کا حکم

ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر26جنوری کو بحث ہو گی فوٹو: فائل

KANDAHAR:
کسٹم عدالت نے ایان علی کے خلاف غیرملکی کرنسی کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر کسی بھی کارروائی کے بغیر ہی 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے سپرماڈل ایان علی کے خلاف غیرملکی کرنسی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایان علی کی وکیل شائستہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ نے لاہورہائی کورٹ میں کیس سے متعلق دودرخواستیں دائرکی ہیں جو سماعت کے لئے منظوربھی ہوگئی ہیں، دونوں درخواستوں کی سماعت 19 جنوری کو ہوگی ۔ اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔


عدالت نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرفریقین ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام کی جانب سے نیا مقدمہ درج کئے جانے کی درخواست پرہرصورت بحث کریں گے۔ اگرانہوں نے ایسا نہ کیا تو اگلی تاریخ دینے کے بجائے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایان علی کواسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے غیرقانونی طورپرلاکھوں ڈالریواے ای لے جاتے ہوئے گرفتارکیا تھا۔
Load Next Story