میٹرک بورڈویب سائٹ غیرفعال سابق چیئرمین کی تصویرلگی ہے
چیئرمین کی تبدیلی کو20 روزگزرنے کے باوجود ویب سائٹ پر نئے چیئرمین کاتذکرہ نہیں
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں انتظامی نااہلی کے سبب بورڈ کی ویب سائٹ تاحال فعال نہیں ہوسکی ہے، میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ فعال نہ ہونے کے سبب ادارے میں چیئرمین کے عہدے پر تبدیلی کو تقریباً 20 روز گزرنے کے باوجود ویب سائٹ پر سابق چیئرمین کی تصویر اورکوائف موجود ہیں،
میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ میں پیغامات کے صفحے پر چیئرمین میٹرک بورڈ کی حیثیت سے پروفیسرسعید صدیقی کی تصویر موجود ہے اور انھیں ہی چیئرمین بورڈ ظاہرکیا گیا ہے حالانکہ سابق چیئرمین اب سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین مقررکیے جاچکے ہیں، بورڈ کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سابق چیئرمین فصیح الدین خان کو چیئرمین میٹرک بورڈ مقررکیا جاچکا ہے
تاہم ویب سائٹ پران کاتذکرہ موجود ہی نہیں ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل 22 جون کو بورڈ کی جانب سے میٹرک جنرل گروپ (ریگولر؍پرائیویٹ) کے نتائج بھی ویب سائٹ پرجاری نہیں کیے جاسکے تھے جس کے باعث ہزاروں طلبہ وطالبات بروقت اپنے نتائج دیکھنے سے قاصررہے تھے، نتائج کے صفحے پر 2011 کے ضمنی امتحان کے نتائج موجود تھے،
مزید براں بورڈ انتظامیہ تاحال اپنی ویب سائٹ پر پریس نوٹیفکیشن کے اجرا کاسلسلہ بھی شروع نہیں کرسکی ہے اور پریس نوٹیفکیشن کے صفحے پر بھی ''Coming soon'' کے الفاظ تحریر ہیں۔