دیرپا امن اور سیکیورٹی کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی سربراہ پاک فوج

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پراظہار اطمینان، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پراظہار اطمینان، فوٹو؛ آئی ایس پی آر

ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے جب کہ دیرپا امن اور سیکیورٹی کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی مجموعی اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ کانفرنس میں موجودہ جیو اسٹریٹجک حالات اور پاکستان پراسکےاثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو سیکیورٹی خطرات پر بریفنگ بھی دی گئی جب کہ کورکمانڈرز نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پراطمینان کا اظہار کیا۔




ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت پرمکمل اطمینان کااظہار کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والےجوانوں ، افسروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔ آرمی چیف نے ملک میں دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پرسیکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن اور سیکیورٹی کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Load Next Story