کورنگیفیکٹری میں آگ لگ گئی 4گھنٹے بعد قابو پایا گیا
آتشزدگی کے دیگر واقعات میں دکان ، مکان اور فلیٹ کو معمولی نقصان پہنچا.
کورنگی صنعتی ایریا میں قائم مقامی فیکٹری میںگذشتہ روز آگ بھڑک اٹھی ۔
فائر بریگیڈ حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ دوپہر تقریباً پونے دو بجے انھیں اطلاع ملی جس پر وہ فوری طور پر روانہ ہوگئے،سیکٹر29پلاٹ نمبر22 پر قائم فیکٹری کے گرائونڈ فلور پر آگ لگی جوکہ بڑھتی چلی گئی تاہم فوری طور پر مزید گاڑیاں طلب کی گئیں اور تقریباً ساڑھے پانچ بجے آگ پر قابو پالیا گیا ۔
علاوہ ازیں سولجر بازار میںدکان میں معمولی آگ لگی جس پر فائر بریگیڈ نے فوری طور پر قابو پالیا ، شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر پر آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اورکچرے میں لگی ہوئی آگ کو بجھادیا گیا ، پاور ہائوس چورنگی کے قریب قائم رہائشی عمارت کے میٹروں میں آگ لگ گئی فلیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ، ٹاور پر اسٹاک ایکسچینج سے متصل گرائونڈ میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔