ہاشم آملا جنوبی افریقا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے

ہاشم آملا نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان انگلینڈ سے دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہونے کے بعد کیا۔

ہاشم آملا نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان انگلینڈ سے دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہونے کے بعد کیا، فوٹو؛ فائل

جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی اور خراب فارم کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفیٰ ہوگئے۔

ہاشم آملہ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ کا اعلان انگلینڈ سے دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہونے کے بعد کیا۔ ہاشم آملا کو سابق کپتان گریم اسمتھ کی جانب سے گزشتہ سال استعفیٰ دیے جانے کے بعدٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم وہ ٹیم کو خاطر خواہ کامیابیاں دلانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجھےآپ سے ایسی گھٹیا توقع تھی، شاہد آفریدی نے نیا ہنگامہ کھڑا دیا


واضح رہے کہ ہاشم آملا کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے 14 میں سے صرف4 ٹیسٹ جیتے اور اتنے میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 6 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہد آفریدی تو شاہد آفریدی، مصباح الحق بھی سبحان اللہ

 
Load Next Story