کراچی فائرنگ سے سیاسی کارکنوں اور پولیس اہلکار سمیت 7افراد ہلاک
اورنگی میں مسجدکے باہرفائرنگ،جے یوآئی کاکارکن قاری حسین جاں بحق،ایک زخمی
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت7 افرادہلاک اور5زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر12/Lبنگالی پاڑہ مچھلی مارکیٹ میں واقع جامع مسجدمحمدی کے باہرنامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے55 سالہ قاری احمدحسین اور45 سالہ اسماعیل زخمی ہو گئے جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیاجہاں قاری احمد حسین دروران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے،جمعیت علمائے اسلام (ف ) کراچی کے ترجمان قاری محمدعثمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول کا تعلق جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ سے تھا،مقتول جامع مدرسہ اسلامیہ کے مہتمم اورمدرسہ سے متصل جامع مسجد محمدی کے پیش امام تھے۔
اہل سنت و الجماعت کے ترجمان مولانااکبر سعید فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول اہلسنت والجماعت کے ہمدردتھے اور گزشتہ دنوں برما میں ہونے والے فسادات کے خلاف اورنگی ٹاؤن میں رہائش پزیربرمی کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ مل کراحتجاج میں شامل تھے ، واردات کے وقت مقتول عشاکی نماز کی ادائیگی کے بعدمسجد کے باہر اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔پیرآبادکے علاقے فرنٹیئرکالونی نمبر2شاہی آبادمیں واقع شاہی مسجدکے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے65سالہ میاں جان ہلاک ہوگیا،مقتول شاہی آبادکاہی رہائشی تھا،وہ اے این پی یونین کونسل نمبر 6شاہی وارڈکاسابق نائب صدربتایاجاتاہے جسے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بھی دھمکیاں دی جارہی تھیں تاہم پولیس واقعے کی مزیدتحقیقات کررہی ہے،اس کاآبائی تعلق سوات سے تھا۔
عیدگاہ کے علاقے کے ایم سی اسٹیڈیم فائراسٹیشن کے قریب سے پولیس اہلکار50سالہ شجاع شاہ عرف شجی کی لاش ملی،مقتول کونامعلوم ملزمان نے اغواکے بعدبہیمانہ تشددکانشانہ بناکرتیزدھارآلے سے ذبح کرکے ہلاک کردیااورلاش پھینک کرفرارہوگئے،مقتول پولیس اہلکارشجاع شاہ کلاکوٹ پولیس لائن کارہائشی اور سینٹرل پولیس آفس میں قائم شکایتی مرکزمیں تعینات تھاجو پیر کی شب گھر سے نکلا تھا کہ لاپتہ ہوگیاتھا،مقتول لیاری کے مختلف تھانوں میں بھی تعینات رہاہے اور شبہ ہے کہ اسے لیاری گینگ وارکے ملزمان نے اغواکے بعد قتل کیاہے۔ناظم آبادنمبر4مجاہد کالونی میں2 گروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ کی زدمیں آکر45 سالہ سلیم اﷲ بٹ ہلاک ہوگیا،مقتول مجاہد کالونی کا ہی رہائشی ،4 بچوں کا باپ اورشیٹرنگ کا کام کرتاتھا،اس کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا۔
ناظم آباد پولیس کاکہناہے مجاہد کالونی میں دو گروپوں میں ہونے والاجھگڑا مسلح تصادم کی شکل اختیار کرگیاتھااس دوران مقتول دکان سے دودھ خرید رہا تھاکہ فائرنگ کی زد میں آگیا۔بلدیہ ٹاؤن محمدی مارکیٹ علی چوک کے رہائشی25سالہ اعجازکونامعلوم ملزمان نے گھرکے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کردیااورفرارہوگئے،مقتول کی گھر کے قریب مصنوعی زیورات کی دکان تھی۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7-A میں بلوچ گوٹھ سے25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، مقتول کوسرپرگولی ماری گئی تھی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ماڑی پورروڈکراؤن سینمابرف خانہ کے قریب سے35سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بندلاش ملی، مقتول کی شناخت رضوان اخترعرف پٹھان کے نام سے ہوئی،اس نے ڈیڑھ سال قبل پسندکی شادی کی تھی اور شادی کے بعدبلدیہ ٹاؤن سے رہائش چھوڑکرلیاری آگرہ تاج کالونی منتقل ہوگیا تھا،مقتول محنت کش اور ایک بچے کا باپ تھا۔
پیرآبادتھانے کی حدوداسلامیہ کالونی نمبر ایک میں جمشیدپٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل اسپیئرپارٹس کی دکان پرموٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دکان کامالک 35 سالہ مرزا خان زخمی ہوگیا۔ منگھوپیر روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے گلیوں میں فرارہوگئے بعدازاں پولیس نے علاقے کاگھیراؤکرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر لڑکا14 سالہ راشدزخمی ہوگیا۔ نیو کراچی یوسف گوٹھ میں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے شہزاد زخمی ہوگیا۔نارتھ کراچی سیکٹر5/C4 مسجد قباکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45 سالہ یاسین زخمی ہو گیا۔ منگھو پیر کے علاقے جاویدان سمنٹ فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 32 سالہ محمد سلطان زخمی ہو گیا۔