ایم کیو ایم رہنما وسیم اختراورحیدرعباس رضوی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

سیشن جج ایسٹ کی عدالت نے 10،10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔

سیشن جج ایسٹ کی عدالت نے 10،10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔ فوٹو:فائل

سیشن عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختراورحیدرعباس رضوی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اور حیدرعباس رضوی نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی جسے سیشن جج ایسٹ کی عدالت نے 10،10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔


واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور حیدرعباس رضوی پر اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جب کہ گزشتہ روز عدالت نے دونوں رہنماؤں کی 2 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔

 

Load Next Story