فرانسیسی پولیس اسٹیشن پر حملے کرنے کی کوشش ناکام حملہ آور ہلاک

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معائنے کے بعد خود کش جیکٹ کو نقلی قرار دے دیا، خبر ایجنسی

پیرس میں ایک شخص نے نقلی خود کش جیکٹ پہن کر پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی، فوٹو اے ایف پی

NEW YORK:
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نقلی خود کش جیکٹ پہن کر ایک شخص نے چاقو کے زور پر پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے خود کش جیکٹ پہنے ، ہاتھ میں چاقو اٹھائے ہوئے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معائنے کے بعد خود کش جیکٹ کو نقلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیکٹ بظاہر خود کش نظر آتی ہے لیکن اس میں کسی قسم کا کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرانسیسی صدر فرانسس ہولاندے کی چارلی ہیبڈو پر حملے کے ایک سال پورا ہونے کی تقریب تقریر سے کچھ دیر بعد رونما ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 جنوری کو بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر اچانک مسلح افراد نے حملہ کرکے 7 صحافیوں سمیت 12 افراد کو ہلاک کردیا تھا اور اسی یاد میں آج فرانس بھر میں تعزیتی تقریبات معنقد کی جارہی ہیں۔
Load Next Story