عام انتخابات کیلئے انتظامات 31دسمبر تک مکمل کرلیے جائیں سیکریٹری الیکشن کمیشن
کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے تیارہیں، اگلے ماہ کے وسط میں صوبائی الیکشن کمشنرز سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے عام انتخابات کے بہتر انعقاد کے لیے تمام ترانتظامات 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں عید ملن پارٹی کے دوران افسروں سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے تیارہے تاہم انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
نومبرکے وسط میں صوبائی الیکشن کمشنرز سے انتخابات کے انتظامات پرتفصیلی بریفنگ لی جائے گی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق لائحہ عمل کوحتمی شکل دی جاسکے۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن)کی طرف سے انتخابی نشان بلی کے خاتمے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ این اے 42فاٹا میں انتخابات سے متعلق عمران خان کی درخواست اور متعدد نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔