ہریتھک اور سونم پر فلمائے گیت نے سوشل میڈیا پرمقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا

گیت کو4 ماہ میں یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے

گیت کو4 ماہ میں یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے، فوٹو:ٹی سیریز گیت

KARACHI:
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن اور اداکارہ سونم کپور پر فلمائے گئے گلوکار یویو ہنی سنگھ کے گیت نے سوشل میڈیا پر کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

نامور بھارتی گلوکاریو یو ہنی سنگھ نے 1990 کی شہرہ آفاق فلم ''عاشقی'' کا مشہور گیت ''دھیرے دھیرے '' کو نئے انداز میں گایا جسے بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور سونم کپور پر فلمایا گیا جب کہ گیت نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جسے بڑی تعداد میں مداحوں نے دیکھا تھااور بے حد پسند کیا گیا تھا۔


گلوکار ہنی سنگھ کے گیت کو اب تک مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور 4 ماہ میں ہی 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جو کسی بھی بھارتی گیت کو سب سے زیادہ دیکھنے کا منفرد ریکارڈ ہے ۔



دوسری جانب گیت بنانے والی کمپنی کے ترجمان نے گیت کی کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے موسیقی میں نئی جہد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story